مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں اجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالي کوريا نے اپنے راکٹ کے لانچ کيلئے تياري تيز کردي ہے اور راکٹ ميں ايندھن بھرنے کا عمل جاري ہے .
شمالي کوريا کے سيٹلائٹ کنٹرول سينٹر کے ڈائريکٹر نے پيانگ يانگ ميں صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ راکٹ لانچنگ کے آخري مراحل ميں ہے اور اس ميں ايندھن بھراجارہا ہے . شمالي کوريا کا کہنا ہے کہ راکٹ لانچ کرنے کا مقصد موسمياتي سيٹلائٹ خلا ميں چھوڑنا ہے،تاہم امريکا اور جاپان نے خدشہ ظاہر کيا ہے کہ راکٹ کي آڑ ميں بيلسٹک ميزائل کا تجربہ کيا جاسکتا ہے. راکٹ کو 12 اور 16 اپريل کے درميان لانچ کيا جاسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ